عوام ہمیں اپنے مسائل تحریری طورپر دیں تاکہ ان کو ایوان میں پیش کرکے حل کرانے کی کوشش کریں، ہیر سوہو

سجاول ضلع میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے مزید دو کالج تعمیرکرائے جائیں گے، رکن سندھ اسمبلی

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:44

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) خاتون رکن سندہ اسمبلی ہیرسوھونے کہاہے کہ عوام ہمیں اپنے مسائل تحریری طورپر دیں تاکہ ان کو ایوان میں پیش کرکے حل کرانے کی کوشش کریں، سجاول میں این جی او کمیونٹی فارایجوکیشنل ڈویلپمنٹ اور علم پاسیبل کے عنوان سے ایک سیمینارمیں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ارکارن اسمبلی اور سیاسی افراد سے عوام سوال کریں کہ اپنے علاقے کے لئے کیاکیاہے، اس طرح ووٹ دینے سے قبل بھی ان سے سوال کریں، انہوں نے کہاکہ تعلیمی مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔

دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ اسکولوں میں داخل کرائیں، علاقے میں اسکولوں کی حالت زار خراب ہے،اور بنیادی سہولیات کی قلت ہے،پینے کے صاف پانی،اور فرنیچرکی ضرورت ہے،اس کے لئے کوشش کی جائے۔

(جاری ہے)

سیمینار میں مرد وخواتین تعلیمی افسران اساتذہ اور والدین نے شرکت کی۔ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکرسندہ اسمبلی اور میں نے مل کروزیراعلیٰ سندہ سے جاتی اور میرپوربٹھورو میں گرلزکالیج تعمیرکرانے کی سمری منظورکرائی ہے،جس پر جلد کام شروع ہوجائے گا، انہوں نے کہاکہ پی پی نے مجھ پراعتماد کرکے رکن منتخب کرایاہے اس لئے میں اپنے عوام کی ھرممکن خدمت کروں گی، ضلع سجاول ایک پسماندہ ضلع ہے اور یہاں کی عوام کے مسائل میں پانی،تعلیم اور صحت انتہائی اہم مسائل ہیں،جن کو حل کرایاجائیگا۔

ضلع سجاول کو ایک مثالی ضلع بنایاجائیگا، شیرازی برادران سے کوئی اختلاف نہیں ہے اور وہ پی پی کا حصہ ہیں، ضلع سجاول کے ایم این اے اور ایم پی ایز مل سجاول ضلع کے ترقیاتی کام مکمل کرائیں گے،جوکام رکے ہوئے ہیں ان پر جلد کام مکمل کرایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں