اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کی 47ویں برسی 2مارچ کو منائی جائے گی

جمعرات 21 فروری 2019 13:46

اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کی 47ویں برسی 2مارچ کو منائی جائے گی
ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کی 47ویں برسی 2مارچ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ادبی و صحافتی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین ناصر کاظمی کی ادبی و صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

صحافی اور دانشورناصر کاظمی8دسمبر1925ء کو انبالہ میں پیدا ہوئے ان کا پورا نام سیّد ناصر رضاکاظمی ہے تقسیم ہند کے بعد ناصر کاظمی نے انبالہ سے ترک سکونت اختیار کی اور لاہور رہائش پذیر ہو گئے انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کیرئر کا آغاز کی وہ معروف ادبی جریدوں ’’ اوراق نو ‘‘ ’’ ہمایوں ‘‘ اور ’’ خیال ‘‘ کے ایڈیٹر بھی رہے ۔

ناصر کاظمی نے میر تقی میر سے متاثر ہو کر شاعری کاآغاز کیا وہ شاعری کے علاوہ نثر نگاری اور غزل نگاری بھی کرتے تھے انہوں نے متعدد انگریزی ادب کے تراجم بھی کیے۔ان کی شاعری کی کتب میں پہلا مجموعہ کلام ’’ برگ نے ‘‘ بے حد مقبول ہوا جبکہ پہلی بارش ،نشاط خواب،سر کی چھایا،خشک چشمے کے کنارے اور دیگر قابل ذکر ہیں ۔ناصر کاظمی 2مارچ 1972کو 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں