نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیئے ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل میمن کی زیر صدارت اجلاس

منگل 12 مارچ 2019 18:47

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیئے ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل میمن کے زیر صدارت محکمہ پولیس، صحت، تعلیم اور محکمہ اوقاف سمیت دیگر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کوآرڈی نیشن اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی سجاول کیپٹن(ر)امیر سعود مگسی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عملداروں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل میمن نے موجودہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع سجاول میں موجود تمام درگاہوں سمیت عوامی مقامات پر چوکسی اور نگرانی سخت کرنے کے لیئے ہدایات جاری کیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع سجاول پرامن ہے اور پرامن رہے گا مگر پھربھی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں موجود درگاہوں کی سیکیورٹی سخت کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ادارے آپس میں باہمی روابط کو مضبوط کریں تاکہ دشمن اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوجائے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوتحال میں امن اور بھائی چارے اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھے جائے ایسے افراد کی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں