ڈپٹی کمشنر سجاول کا مختلف اداروں کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کوآرڈی نیشن کا اجلاس

منگل 12 مارچ 2019 23:19

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل میمن کے زیر صدارت محکمہ پولیس، صحت، تعلیم اور محکمہ اوقاف سمیت دیگر تمام قانون نافظ کرنے والے اداروں کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کوآرڈینیشن اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی سجاول کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری اور دیگر قانون نافظ کرنے والے اداروں کے عملداروں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل میمن نے موجودہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع سجاول میں موجود تمام درگاہوں سمیت عوامی مقامات پر چوکسی اور نگرانی سخت کرنے کے لیئے ہدایات جاری کیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کے ضلع سجاول پرامن ہے اور پرامن رہے گا مگر پھربھی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں موجود درگاہوں کی سیکیورٹی سخت کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے کالعدم تنظیموں پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کے ادارے آپس میں باہمی روابط کو مضبوط کریں تاکہ دشمن اپنے ناپاک عظائم میں ناکام ہوجائے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کے موجودہ صوتحال میں امن اور بھائیچارے اور یکجھتی کا مظاہرہ کیا جائے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھے جائے ایسے افراد کی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جائیاور انتظامیہ سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں