سجاول، پرائمری اسکول یوسف شاعر کی عمارت پندرہ سال گذرنے کے باوجود نہ بن سکی

بدھ 13 مارچ 2019 22:36

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2019ء) سجاول میں پرائمری اسکول یوسف شاعر کی عمارت پندرہ سال گذرنے کے باوجود نہ بن سکی ہے، اور اسکول ہی غائب ہوگیاہے، اس ضمن میں قریبی رہائشی ریٹائرڈ ٹیچرعبداللہ شاعر اور دیگرکاکہناہے کہ سجاول مین ٹیلیفون ایکسیچنج کے عقب میں پرانے پرائمری اسکول یوسف شاعر کی عمارت کو زبون قرار دیکر اسے ازسرنوتعمیرکے لئے کام شروع کیاگیاتاہم یہ کام پندرہ سال میں مکمل نہ ہوسکاہے، اور ٹھیکیدار کچھ کام کرانے کے بعد غائب ہوگیاہے، جو تھوڑا بہت پتھر کا کام ہوا اس کی حالت بھی انتہائی شکستہ ہے جبکہ ریکارڈ اسکول ہی غائب کردیاگیاہے، انہوں نے بتایاکہ ضلعی ہیڈکوارٹرشہرسجاول میں واقع اس پرائمری اسکول کاغائب ہوناحکومت اور مقامی انتظامیہ کی جناتی قوت کی نشانی ہے،جو ہرچیزغائب کرسکتے ہیں،آبادی بڑھنے سے مزید اسکولوں کی ضرورت پڑتی ہے لیکن یہاں پر پہلے سے موجود اسکول بھی غائب ہورہے ہیں، انہوں نے بتایاکہ اسکول بند ہونے سے علاقے کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں دشواری کا سامنہ ہے اور دوردراز کے علاقوں میں جاناپڑرہاہے۔

(جاری ہے)

اس لئے وزیراعلیٰ سندھ وزیرتعلیم سندہ اور دیگرحکام فوری طورپر نوٹس لیکر یوسف شاعرپرائمری اسکول کی تعمیرمکمل کراکے بچوں کی تعلیم کی راہ ہموار کریں۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں