سجاول ، قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمرقید کی سزا سنادی، دوملزمان بری

پیر 18 مارچ 2019 23:23

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) سجاول میں عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمرقید کی سزا سنادی، دوملزمان بری، خبرکے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سجاول غلام یاسین کولاچی کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ولی محمد خاصخیلی کو عمرقید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنادی، جبکہ دو ملزمان علی احمد اور علی محمد کو بری کردیا۔

(جاری ہے)

سزایافتہ شخص کے خلاف میرپوربٹھورو میں اپنے عزیز جاوید خاصخیلی کو قتل کرنے کا مقدمہ زیرسماعت تھا۔#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں