سجاول،محکمہ تعلیم میں گزیٹڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج شرو ع

منگل 19 مارچ 2019 23:46

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) محکمہ تعلیم میں گزیٹڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج شروع کردیاگیاہے اور افسران نے بازوں پر کالی پٹی باندہ کردفتری امورسرانجام دئے جبکہ فیلڈمیں اور دیگرمیٹنگز اور گیدرنگز میں بھی کالی پٹی باندہ کر شرکت کی، علی گرمانی اور دیگرنے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں مینجمنٹ کیڈر کے خلاف مرحلہ وار تحریک شروع کرنے کا اعلان کیاتھا، جس کے بعد پہلے مرحلے میں سیاہ پٹیاں باندہ لیں ہیں، ڈی سی آفس میٹنگ میں بھی افسران نے سیاہ پٹی باند ہ کرشرکت کی۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ سیکنڈری اساتذہ کی تنظیم گسٹاپہلے ہی محکمہ تعلیم میں مینجمنٹ کیڈر کے خلاف تحریک چلارہی ہے۔ # #h#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں