سجاول: پولیس نے لاکھوں روپے کی ریکوری کرالی ،منشیات اور اسلحہ برآمد

جمعرات 21 مارچ 2019 23:33

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) سجاول میں پولیس نے لاکھوں روپے کی ریکوری کرالی ،منشیات اور اسلحہ برآمد۔ایس پی سجاول کیپٹن ریٹائرڈ امیر سعود مگسی کے ترجمان کے مطابق سجاول میں تاجرحاجی سجاد میمن کے گھرمیں چوری کی واردات کی اطلاع پربروقت کاروائی کرکیمرکزی ملزمان سراج عرف شیلا میمن اور عمران میمن کو گرفتارکرکے قبضے سے اٹھارہ لاکھ اکیاسی ہزار روپے کیش، سونے کے چار کنگن، تین انگوٹھیاں ایک جھمکا، موبائل، دو چاندی کی انگوٹھیاں اور دو ٹی ٹی پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں،جبکہ سجاول بدین روڈ سے نودوبارن کے قریب چھینی گئی سلور کلر مہران کارنمبر BMJ 067کو ناکہ بندی کرکے ریکورکرالیا۔

ایس پی سجاول نے مالک میرحسن میربحر کے حوالے کی، ضلع بھرمیں دیگرکاروائیوں میں چوہڑجمالی میں پولیس نے چھاپہ مارکر شبیرولد بچواوٹھو کو گرفتارکرکے 1120 گرام چرس سمیت گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

جاتی میں پولیس نے خیرمحمد بارن کو گرفتارکرکے دس تھیلی ٹھرو برآمد کی، جبکہ بنوں میں پولیس نے ساٹھ تھیلی کچی شراب برآمد کرلی جبکہ ملزم غلام مصطفیٰ پلیجو فرار ہوگیا۔

دڑو میں پولیس نے شاہجہان سموں کو گرفتارکرکے بیس کلو نشہ آور چھالیہ 250 گھٹکے اور سوزوکی برآمد کی، سجاول میں چیکنگ کے دوران عبدالمجید بلوچ اور مقبول بلوچ کو گرفتارکرکے چار بوری نشہ اور چھالیہ،تین موبائل،دوہزار کیش اور مشتبہ سوزوکی برآمد کرلی، میرپوربٹھورو میں پولیس نے عمر سمیجو کو چالیس تھیلی کچی شراب سمیت گرفتارکرلیا۔ #

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں