سجاول میں کراچی کے 2نوجوان تالاب میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:23

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) کراچی کے 2نوجوان تالاب میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق سجاول کے قریب گوٹھ خمیسوخان پٹھان کے نزدیگ واقع تالاب میں کراچی کے دونوجوان ڈوب کرجاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال کرتعلقہ اسپتال منتقل کی گئیں ، دونوں نوجوانوں کی شناخت آفاق ولد آفتاب ہزاروی اور نذیرشاہ ولد سلمان شاہ کے طورپر ہوئی ہے دونوں نوجوان کراچی کے لسبیلا چوک گوشت مارکیٹ کے رہائشی ہیں اور نعمان مسجد سے آنے والی تبلیغی جماعت کے ساتھ سجاول کے قریب گوٹھ خمیسوخان پٹھان مسجد میں پہونچے تھے، دیگرساتھیوں کا کہناتھاکہ نوجوان نہانے کے لئے گئے تھے کافی دیر کے بعد ان کی تلاش شروع کی تو تالاب میں مردہ پائے گئے، لاشوں کواسپتال میں موت کی تصدیق کے بعد واپس لاکرغسل کفن دیکر کراچی روانہ کیاگیاہے،واقعے کی اطلاع پر تبلیغ جماعت کے مقامی ذمہ داران، ڈپٹی اسپیکرسندہ اسمبلی ریحانہ لغاری، ایم پی اے محمد علی ملکانی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل حاجی عثمان، ارباب کامران اور دیگر رہنمابھی اسپتال پہونچے اور معلومات حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں