23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ایس پی آفس سجاول میں پرچم کشائی اور سلامی کی تقریب

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:23

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ایس پی آفس سجاول میں پرچم کشائی اور سلامی کی تقریب ہوئی اور ملک کی سلامتی،پاک فوج اور سندہ پولیس کے شہدا کے لئے دعاکی گئی جبکہ پولیس افسران اور جوانوں کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد دی گئیں، بعد ازاں فلیگ مارچ کیاگیا جس میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی،علاوہ ازیں ایس پی سجاول کیپٹن ریٹائرڈ امیر سعود مگسی کی سربراہی میں ضلع پولیس کی جانب سے یوم پاکستان کے سلسلے میں پبلک پارک سے واک کا اہتمام کیا گیا، جو ڈی سی ہائوس پر ختم ہوئی۔

(جاری ہے)

واک میں ڈی ای او عاشق لغاری، طفیل احمد ٹیمڑو،مادھوداس،لیاقت جماری، سول سوسائٹی، انجمن تاجران، علماء، وکلا رہنماؤں، ڈاکٹرز، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں و نمائندگان اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ایس پی سجاول کیپٹن ریٹائرڈ امیر سعود مگسی نے کہا کہ 23 مارچ ہماری نظریاتی پہچان کا دن ہے، ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور اب ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اپنے وطن کو ترقی کی راہوں پر گامزن کر کے ایک ترقی یافتہ ملک کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دشمنان وطن کو بتادینا چاہتے ہیں کہ قوم متحد اور دشمنوں کو شکست فاش دینے کے لیئے پرعزم ہے ۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں