سجاول، ادویات اور اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے عوام کاجینادوبھرہوگیا

جمعرات 18 اپریل 2019 23:48

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) جمیعت علمائے اسلام تحصیل سجاول کے امیرمفتی نذیراحمد عمرانی نے کہاکہ ادویات اور اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے عوام کاجینادوبھرہوگیاہے،جے یوآئی تحصیل سجاول کے عاملہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اشیاء صرف کی قیمتیں بڑھادی گئی ہیں اور گرانی کی وجہ سے غریب اور سفیدپوش افراد کے ساتھ تنخواہ دار طبقہ شدید متاثرہے،رمضان المبارک میں مزید گرانی کا امکان ہے اس لئے حکومت کو فوری اقدامات کرکے قیمتوں کو کنٹرول کرے،اور عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے، اجلاس میں تحصیل سجاول کی شوریٰ کے لئے ارکان کاانتخاب مکمل کرلیاگیا، جبکہ تئیس اپریل کو تعلقہ سجاول کا عمومی اجلاس طلب کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ناظم عمومی مولانااشرف میمن، مولاناغلام حسین اور دیگرنے شرکت کی۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں