سجاول کے قریب نوجوان کو تیزدھارسے قتل کرکے سرتن سے جدا کردیاگیا

جمعہ 19 اپریل 2019 00:15

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) سجاول کے قریب نوجوان کو تیزدھارسے قتل کرکے سرتن سے جدا کردیاگیا۔ گذشتہ رات یہ لرزہ خیز واردات سجاول کے قریب گوٹھ فتح محمد سومرو میں پیش آئی پولیس کے مطابق نواحی گائوں فتح محمد سومرو کے نزدیک جھاڑیوں میں نوجوان کی برہنہ لاش برآمد ہوئی جس کا سرکاٹ کردور پھینک دیاگیاتھا، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر اسپتال میں پہنچائی۔

(جاری ہے)

جہاں پر ابتدائی طبی جانچ کے بعد سرکو لاش کے ساتھ جوڑاگیا۔پولیس کا کہناہے کہ مقتول کی شناخت پرویز عرف پری ملاح کے نام سے ہوگئی ہے اور لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ قتل کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں لیاہے پولیس کا کہناہے کہ جلدہی قاتلوں کا سراغ لگالیاجائیگا۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں