اسسٹنٹ کمشنر سجاول کیخلاف شدید احتجاج

جمعہ 19 اپریل 2019 22:28

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر سجاول کریم سنگراسی کے خلاف سجاول میں شدید احتجاج شروع کردیاگیاہے، سجاول کے صحافیوں کی اپیل پر سیاسی سماجی تنظیموں اور دیگر شہروں سے آئے ہوئے صحافیوں نے ایک بڑااحتجاجی مظاہرہ کیا، ڈی سی ہائوس سے پارک تک احتجاجی مارچ کیااور شدید نعرے بازی کی پبلک پارک پر پریس کلب کے صدر سیف اللہ جونیجونے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ روز امتحانی سینٹرمیں کوریج کی اجازت طلب کی گئی تو اسسٹنٹ کمشنر کریم سنگراسی نے انتہائی بدتمیز ی کامظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو دھکے دئے،اور بدسلوکی کامظاہرہ کیاجس کی شکایت بروقت اے ڈی سی ون اور ایس ایس پی سجاول کو کی گئی، ایسے کسی بھی بدتمیزشخص کو یہاں پر برداشت نہیں کیاجاسکتا، اس لئے فوری طورپر کریم سنگراسی کو برطرف کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے،چوہڑجمالی کے صحافی غلام مصطفیٰ،قادرکیھر، بٹھورو کے آکاش زنئور،حنیف ملاح، دیگر مقررین جمیعت علمائے اسلام کے جنرل سیکریٹری مولوی اشرف میمن، جسقم رہنمانذیر لغاری، پی ٹی آئی کے عبدالرحمن ملاح، ایس ٹی پی کے گل حسن رند، پی پی کے سورج سجاولی، شہری اتحاد کے منیرمیمن،پ ٹ الف کے عمرمیمن،نذیرھتھیار اور دیگرنے خطاب کیااور تین دن میں اسسٹنٹ کمشنرکو برطرف کرکے مقدمہ درج کرانے کامطالبہ کیا، دوسری جانب انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات میں آج بورڈ ٹیم اور انتظامیہ نے امتحانی سینٹرس کا دورہ کیا اور نقل روکنے کے مناسب اقدامات کی ہدایات دیں۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں