ٹھٹھہ، سجاول میں 6 روز قبل نوجوان پرویز علی ملاح کے سر کو جسم سے جدا کر کے قتل کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، آلئہ قتل برآمد

قاتلوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے مقتول پرویز علی ملاح کے سر کو جسم سے جدا کر دیا اور مقتول کے سر کو جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا، ایس ایس پی کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی پریس کانفرنس

پیر 22 اپریل 2019 23:29

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) سجاول میں 6 روز قبل نوجوان پرویز علی ملاح کے سر کو جسم سے جدا کر کے قتل کرنے والے 5 ملزمان گرفتار آلئہ قتل برآمد مقدمہ درج،اس سلسلے میں ایس ایس پی سجاول کیپٹن ریٹائرڈ امیر سعود مگسی صاحب پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید تفصیل بتائیے کہ 2019۔04۔17 کو سجاول کے شہری پرویز علی عرف پری ملاح سکنا وارڈ نمبر 11 سجاول شہر کا گاؤں فتح محمد سومرو کے قبرستان میں بے رحمانہ اور دل دہلا نے والا قتل ہوا تھا جس میں قاتلوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے مقتو ل پرویز علی ملاح کے سر کو جسم سے جدا کر دیا اور مقتول کے سر کو جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا پہلے تو ملزم عبدالجبار سومرو جھوٹی کہانی بتا کے پولیس کو فریب دینے کی کوشش کی مگر پولیس اپنی تفتیش کے دائرے کار کو وسیع کیا تاکہ قتل کے اصل محرکات سامنے آ سکے ڈی ایس پی سٹی علی محمد کھوسہ اور SHO سجاول شاہنواز اوٹھو ان کی ٹیم کی کاوشوں سے قتل کے اصل محرکات سامنے آئے اور یہ قتل ایک منظم سازش اور پلاننگ کے ساتھ کیا گیا جس میں ملزم عبدالجبار سومرو کے علاوہ 4 ملزمان اور بھی اس گھناؤنے قتل میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں ملزم فیض محمد ولد محمد ملون بھٹی عبدالکریم ولد سلیم بھٹی،حاجی عیدو ولد محمد ملون بھٹی ،زاہد ولد یعقوب بھٹی اور عبدالجبار ولد حاجی سومرو شامل ہیں قتل کی وجہ عناد اورتنازع رشتہ ثابت ہوا ہے مقتول پرویز علی ملاح ملزم فیض محمد ولد محمد ملون کی بہن مسمات نسیم سے منگنی طے پائی تھی جس پہ لڑکی کا بھائی ملزم فیض محمد بھٹی سخت ناراض تھا اور یہ رشتہ اس کو پسند نہیں تھا ۔ملزم زاہد ولد یعقوب بھٹی اس لڑکی میں دلچسپی رکھتا تھا اور چاہتا تھا کہ اس لڑکی کا رشتہ اس کو ملے قتل میں استعمال ہتھیار 2کلہاڑیاں ایک خنجر اور ایک بغدا( کات) ملزمان سے برآمد کر لئے گئی ہیں۔مقدمہ مقتول کے بھائی بشیر احمد ولد الھڈنو ملاح سکنا وارڈ نمبر 11 سجاول سٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔#

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں