سجاول، مرغوں کے دنگل میں لاکھوں روپے کی شرطیں لگائی گئیں

منگل 23 اپریل 2019 23:25

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) سجاول کے قریب مرغوں کے دنگل میں لاکھوں روپے کی شرطیں لگائی گئیں، ذرائع کے مطابق سجاول بٹھورو روڈ پر موٹی جی میان بس اسٹاپ کے نزدیک ہرھفتے منگل کے روز بہت بڑا مرغوں کا دنگل سجایاجاتاہے، جس میں دور دراز سے خفتی اپنے پالتو مرغے لیکر لڑانے پہونچتے ہیں اور لاکھوں روپے کی شرطیں لگائی جاتی ہیں، گذشتہ روز بھی مرغوں کے دنگل میں معروف خفتی اپنے مرغے لیکر پہونچے اور دنگل کرایاگیا، جس میں ایک مرغے نے پانچ لاکھ کی شرط جیت لی، مقامی پولیس کو مذکورہ دنگل کی پہلے سے اطلاع دی جاتی ہے جس کے بعد پروٹوکول کے تحت پولیس ادھرکا رخ نہیں کرتی،دوسری جانب مقامی آبادی نے مرغوں کے دنگل پر شدید اعتراض کئے ہیں اور مقامی پولیس کو اطلاع بھی کی ہے تاہم کسی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی ہے، مقامی افراد کا کہناہے کہ اس سے قبل یہ دنگل چھریٹانی اسٹاپ پر کرایاجاتاتھا، بعد ازاں اسے موٹی جی میان پر منتقل کیاگیاہے، اور روڈ سے بھی نظرآتاہے، اس دنگل کے ظالمانہ کھیل اور جوئے کی نحوست سے علاقے ویران ہوجاتے ہیں، اس کے خلاف پولیس کوئی ایکشن نہیں لیتی، پولیس ذرائع کا کہناہے کہ مقامی بااثر سیاسی شخصیات کی پشت پناہی کی وجہ سے کاروائی میں رکاوٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں