سجاول میں پی ٹی سی ایل کے ایکس چینج میں خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ سسٹم معطل ہوگیا

جمعرات اکتوبر 20:00

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) سجاول میں پی ٹی سی ایل کے ایکس چینج میں خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ سسٹم معطل ہوگیاجس کی وجہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنہ ہے، شام گئے اچانک خرابی پیدا ہونے کے بعد صارفین کی شکایت کے باوجود درستگی کے اقدامات نہیں کئے گئے ،اور دوسرے روز سسٹم کوبحال کیاگیا ، انجمن صارفین سجاول کے رہنماشفیع اللہ میمن نے بتایاکہ پی ٹی سی ایل میں بدانتظامی کی وجہ سے بدترین سروس فراہم کی جاتی ہے جبکہ بھاری بل ارسال کردئے جاتے ہیں اگست میں بیس روز تک انٹرنیٹ سروس بند رہی جس کے بعد اسے بحال کیاگیا، اور اس کا بل بھی صارفین کو ارسال کردیاگیا، جبکہ آئے دن کی خرابی سے صارفین عاجز آچکے ہیں پی ٹی سی ایل کروڑوں روپے بل وصول کرنے کے باوجود سروس بہترکرنے سے گریزاں ہے جبکہ مقامی طورپر ایکسچنج میں ٹیکنیکل اسٹاف بھی نہیں رکھ سکی ہے،غیرپیشہ ورانہ اندازمیں صارفین کو مسلسل پریشان کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ادھر پی ٹی سی ایل ذرائع کا کہناہے کہ مقامی طورپر اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے ٹھٹھہ اور حیدرآباد سے ٹیم کوروانہ کرکے سجاول میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کی کوشش کی گئی، جوکہ دوسرے روز بحال کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments