سجاول میں ٹائون کمیٹی کی نااھلی اور شہرمیں گندگی کے ڈھیرجمع ہونے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:13

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) سجاول میں ٹائون کمیٹی کی نااھلی اور شہرمیں گندگی کے ڈھیرجمع ہونے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں احتجاجی تحریک شروع، چالیس کروڑ روپے فنڈز کی تحقیقات کا مطالبہ، رپورٹ کے مطابق شہری اتحاد اور انجمن تاجران سجاول کی جانب جمع نماز کے بعد جامع مسجد سجاول چوک سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے بینراور پلے کارڈ اٹھاکر شدیدنعرے بازی کی ریلی میں جمیعت علمائے اسلام کے مولانااشرف، جمیعت طلبائے اسلام کے مولوی حسن ماماغفوری،عمران، پی پی ش بھ کے مرکزی رہنمایونس بھان، شہری اتحاد کے منیرمیمن، اعظم نثارعمرانی، سراج،انجمن تاجران کے کونسلرنیازمیمن سمیت دیگرسیاسی سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے شرکت کی ریلی شہرکا مختلف راستوں سے گشت کرتی ہوئی پبلک پارک پرپہونچی جہاں پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ٹائون کمیٹی سجاول میں تین سالوں کے دوران تینتالیس کروڑ روپے کے فنڈز ملے ہیں جن کا استعمال کہیں نظرنہیں آرہاہے چیئرمین ٹائون کمیٹی شہرکی صفائی کرانے کو بھی تیارنہیں ہیں، جبکہ ترقیاتی فنڈز کو اندھادھند غلط استعمال کرکے شہریوں کے لئے وبال پیدا کیاجارہاہے، چند جگہوں پر تعمیرکرائی گئی گلیوں کی ناقص مٹیریل کی وجہ سے چند ماہ میں اکھڑگئی ہیں جبکہ نالیاں روڈ کے اوپر تعمیرکرانے سے گھروں کی نکاسی بند ہے، مخصوص جگہوں پر صرف نمائشی کام کرایاگیاجبکہ آدھے شہرکی کچی آبادی میں ضرورت کے باوجود نہ تو گلیاں تعمیرکراء جارہی ہیں اور نہ ہی وہاں گٹردیاجارہاہے، جبکہ بارش کا پانی بھی نشیبی علاقوں میں عوام کے لئے عذاب بناہواہے، شہرکی صفائی کاکام بند ہونے سے گلیوں میں کوڑے اور گندگی کے ڈھیرجمع ہیں، گٹربندہیں اور گذرنے کا راستہ نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ شہریوں کے احتجاج کے بعد ٹائون چیئرمین نے کروڑپتی سیٹھیوں کو ان کی گلیاں تعمیرکرنے کی اجازت دیکر فنڈز کاناجائزاستعمال کیاہے ان منافع خور تاجروں نے اپنی پسند کی چندگلیوں کو بلاجواز اوپر کرکے گٹروں کے اوپرلینٹررکھ کر بندکردئے ہیں جس سے نکاسی کانظام مفلوج ہوگیاہے جبکہ غریب شہریوں کے گھروں کے فرش تک نیچے ہوگئے ہیں جس سے بارش میں نکاسی کا انتظام مکمل مفلوج ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ٹائون چیئرمین اور منافع خور سیٹھوں کی ملی بھگت سے شہریوں کامزید نقصان کیاجارہاہے، شہرکے اربوں روپے کی پبلک پراپرٹی فلترپلانٹ کے اندر غیرقانونی قبضوں کو مستحکم کرایاگیاہے اور پلاٹ بناکرفروخت کرنے کا کام جاری ہے، شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے بجائے گندہ پانی فراہم کرکے مزید بیمارکیاجارہاہیشہرمیں کتامار مہم اور مچھرمار مہم تک نہیں چلائی جارہی ہے۔

، شہرمیں سرکاری اسپتال کی حالت تشویشناک ہے جہاں پر علاج کی سہولیات نہیں ہیں اور تعلقہ اسپتال سجاول کے اپ گریڈیشن کے پچاس کروڑ روپے سے زائد کی رقم کا کہیں استعمال نظرنہیں آرہاہے، انہوں نے وزیراعلیٰ سندہ، وزیربلدیات و صحت سندہ اور دیگرمتعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر سجاول میں گٹرصاف کراکے گندگی اٹھاکر صفائی کانظام درست کیاجائے،سپریم کورٹ، نیب اور دیگرمحتسب ادارے فوری طورپر نوٹس لیکر تعلقہ اسپتال سجاول اور ٹائون کمیٹی سجاول کو دی گئی ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز کی تحقیقات کرائیں۔

اور شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں، انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر غیرقانونی طورپر شہرکی گلیاں اوپر کرکے نکاسی کانظام بندکرنے والے ناجائزٹھیکیداروں اور ٹائون انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرکے ان گلیوں کو نیچے کرکے شہریوں کو مصیبت سے نجات دلائی جائے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں