ڈپٹی کمشنرسجاول کا 16 اکتوبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 22:27

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنرسجاول نے 16 اکتوبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کیاہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنرسجاول محمد اسماعیل میمن نے 16 اکتوبر کو صوفی بزرگ شاہ عنایت شہید کے سالانہ عرس کے موقع پر 16 اکتوبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا حکم جاری کیاہے، جس کے مطابق ضلع بھرکے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں چھٹی ہوگی۔

(جاری ہے)

صوفی بزرگ شاہ عنایت شہید کا سالانہ عرس ہرسال ضلع سجاول کے علاقے جھوک شریف میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایاجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں