باطل چاہے کتنا طاقتور نظرآئے حق کے سامنے نہیں ٹھہرسکتا، مولانا محمد صالح الحداد

ملک میں اسلامی تشخص کے خلاف بیرونی سازشوں کے آلہ کار آخرکار شکست سے دوچارہوں گے، علماء انبیاء کے وارث ہیں اور علماء کی توہین کرنے والوں کا دین سے کوئی تعلق نہیں، نائب امیر اول جمعیت علمائے اسلام سندھ

منگل 15 اکتوبر 2019 23:44

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) جمیعت علمائے اسلام سند ھ کے نائب امیراول شیخ الحدیث مولانامحمد صالح الحداد نے کہاہے کہ باطل چاہے کتنا طاقتور نظرآئے حق کے سامنے نہیں ٹھہرسکتا۔ سجاول تعلقہ کے مختلف یونٹوں کا دورہ کے دوران انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں اسلامی تشخص کے خلاف بیرونی سازشوں کے آلہ کار آخرکار شکست سے دوچارہوں گے، علماء انبیاء کے وارث ہیں اور علماء کی توہین کرنے والوں کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایسے عناصر قادیانیوں اور کفرکی علامت ہیں،تحفط ختم نبوت وطن عزیز میں اسلام کابول بالاکرنے کے لئے جمیعت علمائے اسلام ایسی کفریہ سازشوں سے برسرپیکارہے،انشاء اللہ فتح یاب ہوں گے، انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمن پر ملک کے جید علماء اعتماد کرتے ہیں، اور ان کی قیادت میں آزادی مارچ میں ملک بھرکی طرح سندہ اور سجاول ضلع سے بھی بھرپور شرکت کی جائے گی اس سلسلے میں تمام کارکن اپنی مصروفیات بالائے طاق رکھ کر شرکت کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ناموس رسالت ﷺ کی راہ میں ملنے والی ہر تکلیف ہزاروں آسائشوں سے افضل ہے۔آزادی مارچ کے قافلے جب رواں دواں ہوں گے توانشاء اللہ باطل خود بہ خود مٹ جائے گا۔سجاول کے مختلف یونٹوں کے دورے کے دوران ان کے ساتھ مفتی نذیراحمد عمرانی، مولاناغلام حسین، مولوی اشرف، ابو صفی اللہ اور دیگر رہنمابھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں