جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ کی سجاول میں بھرپور تیاری،پچیس اکتوبر کو یکجہتی کشمیراور آزادی مارچ ریلی نکالنے کا اعلان

ستائیس اکتوبرکو بڑے قافلے روانہ ہوں گے،

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:24

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ کی سجاول میں بھرپور تیاری جاری ہے،پچیس اکتوبر کو یکجہتی کشمیراور آزادی مارچ ریلی نکالنے کا اعلان،ستائیس اکتوبرکو بڑے قافلے روانہ ہوں گے، جے یوآئی یونٹ سجاول کااجلاس حافظ نصراللہ ہاشمانی کی زیر صدارت ہوا جس میں عاملہ اراکین نے بھرپور شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناغلام حسین نے کہاکہ آزادی مارچ میں سجاول سے کارکن بھرپورشرکت کریں گے اور اس کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں،ستائیس اکتوبرکو ضلعی امیر مولانامحمد صالح الحداد اور مفتی نذیراحمد عمرانی کی قیادت میں بہت بڑاقافلہ روانہ ہوگااور حیدرآباد میں صوبائی قافلے میں شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ آزادی مارچ کے سلسلے میں بیس اکتوبرکو عمومی اجلاس طلب کیاجائیگاجبکہ پچیس اکتوبر کو سجاول میں یکجہتی کشمیراور آزادی مارچ ریلی نکالی جائیگی ۔#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں