ٹھٹھہ،شھدائے کربلا کے سلسلے میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:02

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) شھدائے کربلا کے سلسلے میں سیکیورٹی کے انتظامات انتھائی سخت کئے گئے ہیں پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الڑٹ رکھا گیا ہے ان خیالات کا اظھار آئی جی سندھ کلیم امام کا ٹھٹھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں دھشتگردی کو روکنے کا سہرا سندھ پولیس کو جاتا ہے جس کی بدولت اب 6نمبر پر دھشتگردی میں شمار ہونے والا شہر اب 17نمبر پر آگیا ہے جس سے پولیس کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے سندھ پولیس کی ترقیوں سہولتوں اور مراعتوں کے لئے سندھ حکومت اہم اقدامات اٹھا رہی ہے جس میں گاڑہوں سمیت دیگر مراعتیں بھی کو میسر ہونگی پولیس اور عوام کے درمیان دوری کو دور کرنے کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں پولیس بھی اپنی کارکردگی کو مزید بھتر بنائیں اس موقع پر ایس ایس پی آفیس میں پولیس فورسز کی دربار لگائی گئی جس میں پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے گئی

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں