جمعیت علمائے اسلام یونٹ سجاول کا عمومی اجلاس

مولانافضل الرحمٰن کی قیادت میں متحدہ اپوزیشن اور عوام کاسیلاب ستائیس اکتوبرکو آزادی مارچ کی صورت میں رواں دواں ہوگا،مقررین

پیر 21 اکتوبر 2019 23:54

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام یونٹ سجاول کا عمومی اجلاس زیر صدارت حافظ نصراللہ ہاشمانی کے منعقد ہوا جس میں کارکنان کی بھاری تعداد نے شرکت کی اجلاس میں ضلعی امیرمولانامحمد صالح الحداد، تعلقہ امیرمفتی نذیراحمد عمرانی اور دیگررہنمائوں نے خصوصی شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناغلام حسین،مولانامحمد اشرف، مولانامحمد انور سومرو اور دیگرمقررین نے کہاکہ آزادی مارچ کے اعلان کے ساتھ ہی موجودہ حکومت کی بوکھلاہٹ سامنے آتی جارہی ہے،مولانافضل الرحمٰن کی قیادت میں متحدہ اپوزیشن اور عوام کاسیلاب ستائیس اکتوبرکو آزادی مارچ کی صورت میں رواں دواں ہوگا، اور ہماری فتح ہوگی۔

(جاری ہے)

نااھل، اور ملک وقوم کے لئے نقصان دہ ثابت ہونے والے حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل ہوگا۔اجلاس میں کارکنوں نے بھرپور جذبے کا اظہارکرتے ہوئے اسلام آباد آزادی مارچ میں شرکت کے اعلانات کئے،اجلاس میں پچیس اکتوبرکو سجاول میں یکجہتی کشمیراور آزادی مارچ آگاہی ریلی میں بھرپورشرکت کا اعلان کیاگیا۔#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں