سجاول،ضلع بھرمیں پولیس کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

منگل 22 اکتوبر 2019 23:32

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) ضلع بھرمیں پولیس کاروائی میں بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرلی گئی ہے، ایس پی سجاول کے ترجمان کے مطابق مریدکھوسو میں ولی محمد رند کو دیسی پستول سمیت گرفتارکیاگیا،سجاول میں شفیع محمد لوٹھیوکو سو تھیلی کچی شراب جبکہ جمن ہتھیارکو اسی تھیلی کچی شراب سمیت گرفتارکیاگیا۔

(جاری ہے)

بنوں میں ولی محمد درس اور رمضان ملاح کو دس لیٹراور سو تھیلی کچی شراب سمیت گرفتارکرلیاگیا۔ دڑو میں سکندر سومروکو دس کلوچورا چھالیہ، تین سو گھٹکے، دس پیکٹ راجہ نجمہ تمباکو سمیت گرفتارکرکے مقدمات درج کئے گئے۔#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں