غریب آدمی سے جینے کا حق چھیناجارہاہے، عوام کے لئے اب پیاز مرچ کھانابھی مہنگاہوگیاہے،مفتی نذیر عمرانی

بدھ 13 نومبر 2019 20:23

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) غریب آدمی سے جینے کا حق چھیناجارہاہے، عوام کے لئے اب پیاز مرچ کھانابھی مہنگاہوگیاہے، نااھل حکومت عذاب بن گئی ہے، جمیعت علمائے اسلام سجاول کے رہنمائوں مفتی نذیراحمد عمرانی، مولاناغلام حسین، مولانااشرف، حافظ نصراللہ ہاشمانی،حافظ محمود راجہ،ابوصفی اللہ اور دیگرنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ موجودہ نااھل حکمرانوں نے عوام کے لئے زندگی تنگ کردی ہے ہرطرف لوٹ مارکا بازار گرم کردیاہے اور ملک میں مہنگائی سے افراتفری کا عالم ہے،عوام بدحال ہوتی جارہی ہے اور حکمران طبقہ عیاشیوں میں مگن ہے سبزی،آٹا،دوائی،اور اشیائے صرف عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کو لاقانونیت کی طرف دھکیلاجارہاہے، انہوں نے کہا کہ قائد جمیعت مولانافضل الرحمٰن کا آزادی مارچ عوام کے دل کی آواز ہے نااھل حکمرانوں کو فوری طورپر جاناہوگا۔آزادی مارچ کے لاکھوں شرکاء پوری قوم کی ترجمانی کررہے ہیں،اورقوم ان حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے، انہوں نے کہاکہ قائد جمیعت مولانافضل الرحمٰن کے ہرحکم پر کارکنان دل وجان سے عمل کریں گے اور اس حکومت کو گھربھیج کردم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں