سجاول میں پی ٹی سی ایل کی براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس میں خرابی معمول بن گئی ،شکایات کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا

بدھ 13 نومبر 2019 20:23

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) سجاول میں پی ٹی سی ایل کی براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس انتہائی فضول ہوگئی ہے اور صارفین کو مفت کے بل بھرناپڑرہے ہیں، جبکہ آئے دن کی خرابی کی شکایات پر بھی کوئی نوٹس نہیں لیاجارہاہے، صارفین کا کہناہے کہ انٹرنیٹ کی خرابی کی شکایات کو درج کرانے کے بعد اسے چوبیس گھنٹے میں درست ہوناچاہئے لیکن بدانتظامی کی وجہ سے ہفتوں مہینوں کے گذرنے کے باوجود خرابی درست نہیں کی جاتی بلکہ ان کی کمپلینٹ ہی خارج کردی جاتی ہے، انجمن صارفین ٹیلیفون سجاول کے رہنمائوں شفیع اللہ میمن اور دیگرنے بتایاکہ سجاول میں اگست میں ایک مہینہ پورا ایکسچنج ہی بند کردیاگیا،اور صارفین کو نجی کمپنیوں کے سیلولرفونز کے رحم کرم پر چھوڑدیاگیا لیکن اس ماہ کے بل بھی صارفین سے اگلوائے گئے اور اضافی بلنگ کی گئی، جبکہ خرابی کو درست کرنے والی ٹیموں میں ڈائریکٹرحیدرآباد شہمیرلنڈاور بزنس مینجرٹھٹھہ نے صرف دورے کرکے صارفین کو سبزباغ دکھائے اور جلد سسٹم اور تاریں تبدیل کرنے کا کہاتاہم کئی ماہ گذرنے کے باوجود بھی کوئی عمل نہیں ہوسکاہے،پی ٹی سی ایل کی مجموعی طورپر پالیس صرف صارفین سے پیسے بٹورنے کی ہے سروس بہتربنانے کے بجائے نان پروفیشنل طریقے سے صارفین تنگ کیاجارہاہے،اور بداخلاقی کا مظاہرہ کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

صارفین کی شکایات کو ایم ڈی ایف روم سے غیرقانونی طورپر ختم کیاجارہاہے، جبکہ انٹرنیٹ کی خرابی سے صارفین کو لاکھوں روپے کامعاشی نقصان اور ذہنی پریشانی دی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی سی ایل کے قومی ادارے کو جان بوجھ کرتباہ کیاجارہاہے،ضلع سجاول کے چھ ایکسچنج میں کوئی بھی ٹیکنیکل بندہ نہیں ہے جو معمولی خرابی کو دور کرسکے۔ انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ پی ٹی سی ایل کو پروفیشنل ادارہ بناکر سروس کو بہترکیاجائے،اور عملے کی کرپشن کانوٹس لیکر محاسبہ کرکے صارفین کی شکایات کا ازالہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں