سجاول اور قریبی علاقوں میں مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے شدید معاشی اثرات نمایاں ہورہے ہیں،علاقے میں جرائم کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ

جمعرات 14 نومبر 2019 00:00

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) سجاول اور قریبی علاقوں میں مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے شدید معاشی اثرات نمایاں ہورہے ہیں۔علاقے میں جرائم کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہورہاہے اور غریب آدمی دوہرے پریشانی کا شکارہیں۔ کم آمدنی اور غربت میں مہنگی اشیائے ضروریہ خریدنے کی پریشانی اور گذراوقات کے لئے مزدوری کافقدان ہے تو دوسری جانب لاقانونیت اور جرائم اور لوٹ مارکے خوف سے اس کی زندگی اجیرن ہے، ہرچیز کی قیمت دگنی ہونے سے غریب آدمی اپنے پیٹ پر پتھرباندھنے پر مجبورہے، غربت اور فلاس کا ایک طوفان برپاہے،سجاول اور قریبی علاقوں میں روزانہ مویشی چوری، عام چوری،موبائل فون کی لوٹ مار، اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں عام ہیں۔

ان کی شکایات پولیس کے پاس کرنے سے صرف پیسوں کا ضیاع ثابت ہورہاہے،ادھر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کوئی کاروائی یاریکوری زیروہے۔

(جاری ہے)

مبینہ طورپر پولیس صرف جگھڑوں کے فریادیوں اور ملزموں سے معاملات میں مصروف ہے یافارغ اوقات میں منشیات کے نام پر چندمقدمات درج کرکے اپناٹائم پاس کررہی ہے،ایسے جعلی مقدمات کے اندراج کے خلاف مختلف شہروں میں متاثرین نے احتجاج بھی کیاہے۔ مقامی عوام نے مطالبہ کیاہے کہ مہنگائی پر قابو پاکر معاشی بحران پر قابو پایاجائے۔#

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں