ٹائیفائیڈ سے بچائوکے لئے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا سجاول میں آغاز کردیاگیا

پیر 18 نومبر 2019 23:40

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) ٹائیفائیڈ سے بچائوکے لئے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا سجاول میں آغاز کردیاگیاہے، ای پی آئی ذرائع کا کہناہے کہ اس سلسلے میں تجربہ کارعملے پرمشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھرجاکر بچوں کو ٹیکے لگائیں گی جبکہ آئندہ یہ ٹیکے روٹین ویکسین میں لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سجاول میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی مقرری نہ ہونے سے مہم کی مانیٹرنگ اور دیگرمعاملات میں پیچیدگیوں کی اطلاعات ہیں، گذشتہ ماہ سجاول میں پولیو کیس کی تصدیق ہونے کے بعد چندروز قبل شروع کی گئی انسداد پولیوکی ہنگامی مہم بھی ناکام ہوگئی اور ٹیمیں نہ پہونچنے کی وجہ سے بچوں کی بڑی تعداد کو پولیو ویکسین نہیں پلائی جاسکی۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں