ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ٹھٹھہ پولیو سے پاک ضلع ہی ، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 10 جنوری 2020 23:03

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر نے کہا ہے کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ٹھٹھہ پولیو سے پاک ضلع ہے جوکہ تمام متعلقہ محکموں کی محنت کا نتیجہ ہے اور امید ہے کہ اسی طرح محنت، سچائی اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے تاکہ آئندہ بھی ضلع میں پولیو کا کیس ظاہر نہ ہو سکے۔

انسدا پولیو مہم کے سلسلے میں ریڈینیس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سخت نگرانی کریں اور گھر گھر ٹیموں کی موجودگی کو بھی یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ انہوں نے انہیں مزید ہدایت کی کہ وہ مہم کے دوران اپنی کارکردگی کے تحت درست اعداد و شمار پیش کریں تاکہ مزید بہتر حکمت علمی تشکیل دی جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی مکشنر نے کہا کہ جو بھی ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اس ٹیم کی نہ فقط حوصلہ افزائی کی جائے گی بلکہ انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ اجلاس کو ڈاکٹر راجیش کمار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 13 تا 19- جنوری 2020ئ تک شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع میں پانچ سال تک عمر کے دو لاکھ گیارہ ہزار 17 بچوں کو پولیو سے بچائ کے قطرے پلانے کیلئے 603 موبائل ٹیمیں، 47 فکسڈ اور 59 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 147 ایریا انچارجز اور 54 یوسی میڈیکل افسران مقرر کئے گئے ہیں تاکہ مقررہ حدف حاصل کرکے مہم کو سو فیصد کامیاب بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مہم کے دوران ضلع کی 18 یونین کونسلز میں 5 دن جبکہ آخری دو دن کے دوران باقی 12 ہائی رسک یونین کونسلز جس میں یونین کونسل گاڑھو، بگھان، کوٹری اللہ رکھیو شاہ، مہر، کھان، اداسی، سکھپور، میرپور ساکرو، حاجی گھرانو، کرمپور، غلام اللہ اور بہارا میں اسپیشل موبائل ٹیمز کے ذریعی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

بعد میں ڈپٹی کمشنر محمد عثان تنویر کی قیادت میں ڈی سی آفیس سے پبلک پارک مکلی تک عوام میں پولیو کے متعلق آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے متعلق ریلی بھی نکالی گئی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، یونیسیف، پی پی ایچ آئی، ڈبلیو ایچ او اور مرف کے نمائندوں کے علاوہ محکمہ صحت، تعلیم، سوشل ویلفیئر، انفارمیشن، لوکل گورنمنٹ، پولیس کے افسران، ڈسٹرکٹ مانیٹرز، سپروائیزروں، یوسی ایم اوز اور این اسٹاپ، این آر ایس پی، ہینڈز و دیگر مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔#

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں