سجاول ،ایک درجن ملزمان گرفتار، منشیات اور موٹرسائیکل برآمد

بدھ 15 جنوری 2020 00:19

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2020ء) سجاول میں پولیس نے ایک درجن ملزمان کو گرفتارکرکے منشیات اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے ایس پی آفس سجاول کے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ دڑو میں سم نالے کے قریب وکیوسولنگی کو بیس کلو گٹکاسپاری،پچیس پیکٹ تمباکو،چارسو گھٹکے اور ایک مشکوک موٹرسائیکل سمیت گرفتارکیاگیاہے، جونگوجلبانی میں نظیرملاح کو پچاسی تھیلی ٹھروشراب سمیت گرفتارکیاگیا،جبکہ سجاول میں روپوش ملزم عبدالحکیم آمڑو،غلام نبی ملاح،اور اشرف آمڑو، جاتی میں دو روپوش عباس جت،زلو جت،ایک اشتہاری حاجی سمیجو،جھوک شریف میں تین روپوش اکبرچانڈیو، امیدعلی چانڈیو، عالم منگھنہار، بٹھورو میں بشو غازی چانگ کو گرفتارکرلیاگیا ہے

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں