سجاول میں گیس پریشرکی کمی سے صارفین کی پریشانی برقرار

بدھ 15 جنوری 2020 00:19

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2020ء) سجاول میں گیس پریشرکی کمی سے صارفین کی پریشانی برقرار ہے اور ایس ایس جی سی کی جانب سے شکایات کو نظرانداز کردیاگیاہے، سجاول میں کء ہفتوں سے صارفین کو کھانے کے اوقات میں گیس پریشر کم ہونے سے انتہائی تکلیف کا سامنہ ہے اور پریشانی کے عالم میں متبادل انتظام کے لئے ذہنی جسمانی اور معاشی پریشانی کا سامنہ ہے متبادل انتظام کے طورپر کھانے اور لکڑیوں،ایل پی جی و کوئلے کے انتظام کے لئے پریشان ہیں تاہم شکایات کے باوجود بھی پریشرکو درست نہیں کیاگیاہے مقامی گیس اسٹیشن عملے کاکہناہے کہ اوپرسے پریشر کم ہے، تاہم صارفین کا کہناہے کہ ٹھٹھہ سے گیس عملہ سجاول کی لائین کا پریشرکم کرکے تمام سپلائی ٹھٹھہ اور مکلی کو فراہم کررہاہے جس کی وجہ سے پورے سجاول ضلع کے تمام شہروں میں گھریلوصارفین کی گیس بند ہوجاتی ہے، صارفین نے اس ضمن میں فوری کاروائی کرکے گیس پریشرکو درست کرنے کا مطالبہ کیاہے صارفین کا کہناہے کہ اگرگیس پریشربحال نہ کیاگیاتو سجاول کے صارفین احتجاج کرکے دھرنے دیں گے اور تمام ترذمیواری ایس ایس جی سی کی ہوگی۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں