ایس پی سجاول سہائی عزیز ٹالپورکا اسکول ٹائم کے دوران اسنوکر، وڈیوگیم اور ڈبوگیم کی دکانوں کے کھلے ہونے کا نوٹس ،تمام ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کو سخت کاروائی کاحکم

بدھ 15 جنوری 2020 23:45

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2020ء) ایس پی سجاول سہائی عزیز ٹالپورنے اسکول ٹائم کے دوران اسنوکر، وڈیوگیم اور ڈبوگیم کی دکانوں کے کھلے ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کو سخت کاروائی کاحکم جاری کیاہے ،اگرکسی علاقے میں اسکول ٹائم کے دوران ان دکانوں کے کھلے ہونے کی شکایات موصول ہوئیں تو متعلقہ افسران ذمیوار ہوں گے ، علاوہ ازیں ایس پی آفس کے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ سجاول ضلع بھرمیں کاروائیوں کے دوران پانچ ملزما ن گرفتارکرکے مسروقہ اشیاء برآمد کی گئیں،جاتی روڈ پر کاروائی میں مسروقہ موٹرسائکل سمیت چبڑلوڈو، بٹھورو میں مسجدسے چوری شدہ بیٹری سمیت ملزم جلال رند، دڑو میں روپوش ملزم علی حسن سموں ،جاتی میں رپوش غلام عباس کوریجو ،بنوں میں اشتہاری یوسف لاشاری کو گرفتارکیاگیا

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں