جاتی تعلقہ کے رہائشی شادی شدہ جوڑے کاتحفظ دینے کا مطالبہ

جمعہ 17 جنوری 2020 23:53

ْ سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) جاتی تعلقہ کے رہائشی شادی شدہ جوڑے نے تحفظ دینے کا مطالبہ کیاہے، سجاول پریس کلب میں تعلقہ جاتی کی رہائشی خاتون ممتاز تھیمورنے اپنے شوہر ساجن ھنگورجو کے ھمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ والدین کی اجازت نہ ملنے پر ہم نے چند روز قبل ٹھٹھہ کی عدالت میں پسند کی شادی کرلی جس کے بعد سے ہمارے رشتہ دار برہم ہیں اور ہمیں جان کا خطرہ ہے،میرے بھائی،ماموں، چاچے اور میرے شوہرکے بھائی اور دیگربااثرافراد ھمیں دھمکیاں دے رہے ہیں اور ہم کئی روز سے دربدر ہوکر رہ گئے ہیں انہوں نے ایس پی سجاول سہائی عزیز ٹالپوراور دیگرحکام سے اپیل کی کہ ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے تاکہ ھم سکون سے زندگی گذارسکیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں