ٹھٹھہ ،ریبز وائرس سے خاتون جاں بحق

جمعہ 17 جنوری 2020 23:54

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2020ء) ریبز وائرس میں مبتلا ٹھٹھہ کی رہائشی 4 بچوں کی ماں 32سالہ خاتون شاہینہ سموں جاں بحق ہوگی۔

(جاری ہے)

متوفی خاتون کو 2 ماہ قبل کتے نے کاٹ تھا ویکسین نہ لگنے کی وجہ سے وائرس پھیل گیا ڈاکٹر کا علاج سے انکار، جس کی وجہ سے خاتون جاں بحق مقامی قبرستان میں سپردخاک،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے نواحی گاوں حاجی محمد سموں کی رہائشی شاہینہ زوجہ پیار علی سموں کو کتے نے کاٹا تھا تاہم بروقت ویکسین نہ لگانے کی وجہ سے خاتون کی حالت خراب ہوگی تھی جیسے جناح اسپتال کراچی میں داخل کیا گیا تھا تاہم وائرس زیادہ پھیل جانے کے باعث اس کا علاج نہیں کیا گیا جس پر خاتون کو و اپس گھر لایا گیا جہاں پرجاں بحق ہوگی خاتون کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا ہے۔

#

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں