فنڈز اور خصوصی پیکیج دئے جائیں تو سجاول کے مسائل میں کمی آسکتی ہے، ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین حاجی عثمان خان ملکانی

منگل 18 فروری 2020 23:32

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین حاجی عثمان خان ملکانی نے کہاہے کہ اگر فنڈز اور خصوصی پیکیج دئے جائیں تو سجاول کے مسائل میں کمی آسکتی ہے، اس وقت ضلع سجاول میں تعلیم کا اہم مسئلہ ہے ضلع بھرمیں ساڑھے آٹھ سو اسکول بندہیں جن کے متعلق کئی مرتبہ بات کرچکاہوں بڑے افسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ سجاول جیسے پسماندہ علاقے میں جہاں تعلیم کی انتہائی ضرورت ہے وہاں ساڑھے آٹھ سو اسکول بندہونا اس علاقے کے بچوں کے ساتھ ناانصافی بلکہ ظلم ہے انہوں نے کہاکہ سجاول ضلع کو قائم ہوئے چھ سال ہوچکے لیکن یہاں پر ضلعی دفاترنہیں بن سکے ہیں۔

(جاری ہے)

افسران تک موجود نہیں ہیں۔اس لئے سجاول ضلع کے لئے تعلیمی حوالے سے اور ضلعی حوالے سے خصوصی فنڈز اور پیکیج رلیزکئے جائیں تاکہ یہاں کی عوام بھی ضلع کے ثمرات حاصل کرسکے #

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں