سجاول: بجلی کا بحران ضلع بھر میں جاری، بجلی بندش سے علاقے میں عوام بے حال ہوگئے

ہفتہ 4 جولائی 2020 21:28

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) بجلی کا بحران ضلع بھر میں جاری ہے شدید گرمی اور حبس کے دوران بجلی بندش سے علاقے میں عوام بے حال ہوگئے ہیں، جبکہ رات کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش اور آنکھ مچولی سے لوگوں کا ذہنی سکون اور نیندبرباد ہوگئی ہے لاک ڈائون کیدوران بے روزگاری اور معاشی فکرکے علاوہ بجلی بندش کے عذاب سے لوگ معاشی اور جسمانی طرح مزید تنگ ہیں،عالمی وباکوروناکی وجہ سے پوری دنیاکی طرح یہاں بھی لوگ متاثرہیں اور خاندان و بچوں کی صحت وکفالت کے لئے فکرمندہیں وہاں ان کے مصائب میں بجلی کی بے جااضافی لوڈ شیڈنگ اور بے آرامی نے مزید اضافہ کردیاہے، مقامی شہریوں نے حیسکو چیف سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر بجلی کانظام درست کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں