محکمہ خزانہ سندہ نے سجاول ضلع میں فوری طورپر خزانہ آفس قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پیر 6 جولائی 2020 22:40

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) محکمہ خزانہ سندہ نے سجاول ضلع میں فوری طورپر خزانہ آفس قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ، دوہزار تیرہ میں سجاول کو ضلع کا درجہ ملنے کے بعد تاحال ضلعی دفاترکا قیام مکمل نہ ہوسکاہے ،جبکہ محکمہ خزانہ سندہ کی جانب سے ضلع سجاول کو پہلے ہی علیحدہ ضلعی کوڈ جاری کیاگیاہے اور تمام سرکاری ادائیگی اسی کوڈ سے ہورہی ہے ، محکمہ خزانہ آفس سجاول کے لئے بھی گذشتہ کئیسالوں کے بجٹ میں چالیس ملازمین اور دفترکے قیام کا خرچہ ظاہرکیاگیاہے ، تاہم اب تک یہ آفس سجاول میں قائم نہیں ہوسکاتھااور ٹھٹھہ سے کام چلایاجارہاتھا، محکمہ خزانہ کی سجاول آفس میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں پر مقامی شہریوں نے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ آفس کی تمام اسامیوں پر مقامی لوگوں کی بھرتی کی جائے ، دیگراضلاع سے ٹرانسفرکرکے اسامیوں کو پرکرنے کی شدید مخالفت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ضلع سجاول میں ابھی تک دیگرکئی ضلعی دفاترقائم نہ ہوسکے ہیں اور نہ ہی خالی اسامیوں پر بھرتی ہوسکی ہے تاہم مذکورہ آفس کئی سالوں سے کروڑوں روپے کے فنڈز اور ملازمین کے اخراجات کاسالانہ بجٹ میں اندراج کیاجارہاہے ، اور تمام کاروائی محض کاغذی طورپر جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں