ضلع بھرمیں امن امان کی صورتحال بہترہے اور جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی، ایس پی سجاول

منگل 14 جولائی 2020 00:18

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) ایس پی سجاول میڈم سہائی عزیز تالپور نے کہاہے کہ ضلع بھرمیں امن امان کی صورتحال بہترہے اور جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی،گذشتہ رات تاجرایسوسی ایشن کے صدر نیاز میمن کی رہائشگاہ پر ان کو ایک عشائیہ دیاگیاجس میں مقامی شہریوں، سیاسی سماجی رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھرمیں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے کاروائی جاری ہے جرائم کی روک تھام میں عوام کو بھی پولیس کے ساتھ تعاون کرناچاہئے، علاقے میں منشیات اور رجرائم کو ختم کرنے کے لئے حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے،جرائم پیشہ اور ان کی سرپرستی کرنے والے عناصر کوقانون کے دائرے میں لایاجائیگا، انہوں نے کہاکہ عوام کے تحفظ اور خدمت کو اپنافرض سمجھتی ہیں، ان کی آفس کے دروازے ہرشہری کے لئے کھلے ہیں سجاول پولیس مظلوم کی داد رسی اور انصاف دلانے کے لئے ہرممکن تعاون کرے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میزبان نیاز میمن نے کہاکہ ان کی کارچوری ہونے کے بعد چوبیس گھنٹے میں رکوری کی گئی جو کہ انتہائی بہترین کارکردگی ہے، دیگروارداتوں کے ملزمان کو بھی گرفتارکیاگیاہے جس سے امن امان کی صورتحال بہترہوئی ہے، اس موقع پر تاجروں حاجی مجید، حاجی اسلم، ہندوپنچائت کے رہنما سمیت دیگرنے ایس پی کی بہترکارکردگی پر تعریف کی، اور امید کی کہ علاقے میں جرائم کا مکمل خاتمہ کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں