میرپور بٹھورو شہر کے ورو شاہ محلے میں 18 سالہ لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

منگل 18 اگست 2020 21:45

میرپور بٹھورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2020ء) میرپور بٹھورو شہر کے ورو شاہ محلے میں 18 سالہ لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیااور ملزم فرارہوگیا۔تفصیلات کے مطابق میرپور بٹھورو شہر کے ورو شاہ محلے میں عبداللہ نورنگزادو کے گھر میں مبینہ ان کے رشتہ دار دائود نورنگزادو نے گھر میں گھس کر 18 سالہ نوجوان لڑکی عروج کو گولیاں مار کر قتل کر دیا جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر میرپور بٹھورو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لی اور تعلقہ ہسپتال بٹھورو منتقل کردیا۔مقتولہ لڑکی کے بھائی سروان نورنگزادو نے صحافیوں کو بتایا کہ دائود نورنگزادو جو انکا رشتہ دار ہے ان سے ان کی پرانی دشمنی ہے وہ اچانک ہمارے گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی جس کے باعث ان کی بہن جاں بحق ہو گئی واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی سروان نورنگزادو کی درخواست دفعہ 302 کے تحت دائود نورنگزادو کے خلاف بٹھورو تھانے میں درج کرلیاگیا۔دوسری طرف ڈی ایس پی بٹھورو سکندر بھٹی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ورثا کی مرضی کے مطابق مقدمہ درج کیا ہے مزید حقائق معلوم کرنے کے لئے تفتیش کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں