میرپور بٹھورو، عوام کا بارش کا پانی نہ نکالے جانے کیخلاف احتجاج

جمعرات 3 ستمبر 2020 20:39

میرپور بٹھورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2020ء) میرپور بٹھورو کی یونین کونسل مہرشاہ کے مختلف گائوں کے مکینوں نے بارش کے پانی کی عدم نکاسی کے خلاف بٹھورو سجاول روڈ پر جتوئی سیم نالے کے مقام پر احتجاجی دہرنا دیتے ہوئے شدید نعریبازی کی دھرنے کے باعث روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر احتجاج کرنے والوں اقبال بہارن ناتہو ساندانی عامر میمن علی حسن ملاح اور دیگر کا کہنا تہا کہ یوسی مہرشاہ کے مختلف گاؤں سے گزرنے والا تہری آر سیم نالہ مسلسل اوور ٹاپ کر رہا ہے اور اس میں چھوٹے چھوٹے شگاف ہو گئے ہیں جس کے باعث بڑے تعداد میں گاؤں اور سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب آ گئی ہیں بڑی تعداد میں لوگوں کے کچے گھر گر گئے ہیں اور وہ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں بارش رکنے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے پانی کی نکاسی کے لئے انتظامات نہیں کئے گئے ان کا مطالبہ تھا کہ پانی کی نکاسی کو یقینی بناکر ان کو مزید نقصان سے بچایا جائے دھرنے کے دوران پی پی پی رہنما ارباب رمیزالدین میمن احتجاج کرنے والوں کے پاس پہنچے اور پانی کی نکاسی کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد دھرنا ختم ہو گیا۔

#

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں