سجاول میں شدید بارش ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع

جمعہ 4 ستمبر 2020 22:18

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2020ء) تین دن کے وقفے کے بعد سجاول میں شام تیزبارش شروع ہوگئی جس سے شہرکے گٹرابلناشروع ہوگئے اور کئی علاقوں میں نکاسی بندہونے سے پانی جمع ہوگیا، جبکہ نشیبی علاقوں میں پہلے شے جمع شدہ پانی میں اضافہ ہوگیااس وقت شہرکے ہائی اسکول، بخاری قبرستان کالج گراؤنڈ،ہائی ویز کالونی، مصری شاہ سمیت کئی علاقے پانی کے گھرے میں ہیں،علاوہ ازیں دیہی علاقوں میں بارش کا پانی تاحال کھڑا ہے،اور ان کی نکاسی کاانتظام نہیں ہوسکاہے،ڈرینیج انجنئرمجرمانہ غفلت کے باعث نانگن سم نالی جگہ جگہ گندگی سے بھری ہوکرپلٹ رہی ہے جس کی صفائی کے لئے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں اور اسی سیم نالے کے پلٹنے سے شہرکا نکاسی کانظام مفلوج ہے،ادھر بارش کے بعد سے علاقے میں بجلی کابریک ڈائون تادم تحریر جاری ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں