دریائے سندھ میں کوٹری بیراج سے دولاکھ کیوسک کانارمل فلو جاری

ّدریائی پانی کچے کے علاقے میں پہنچ گیا، لوگوں نے اپنے گھرچھوڑ کربندپر رہائش اختیارکرلی

بدھ 9 ستمبر 2020 20:55

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2020ء) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج سے دولاکھ کیوسک کانارمل فلو جاری ہونے کے بعد نچلے ڈیلٹائی علاقے میں دریائی پانی کچے کے علاقے میں پہنچ گیاہے اور کچے کے رہائشیوں نے اپنے گھرچھوڑ کربندپر رہائش اختیارکرلی ہے، جبکہ دریائی پانی کئی جگہوں پر حفاظتی بندوں تک بھی پہنچ گیاہے، سجاول کے قریب منارکی بند کو ٹوٹنے کے بعد وہاں پر پانچ ارب روپے سے حفاظتی بندکو مضبوط بنانے کا کام کرایاگیا دریائی پانی آنے کے بعد اس کام میں کئی نقائص سامنے آئے ہیں جس پر مقامی آبادی نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ منارکی بندپر دریائی پانی کا سیدھابہاؤہونے کی وجہ سے کم پانی بھی خطرناک ہوسکتاہے علاوہ ازیں دریائی پانی آنے سے کچے میں قبضہ کی گئی ہزاروں ایکڑزمین پر کاشت کی گئی فصلوں کو بچانے کے لئے بااثرکاشتکاروں نے اپنی فصلوں کے گرد زمینداری بندباندھ دئے ہیں جس سے دریائی پانی کے بہاؤمیں رکاوٹیں پیداہورہی ہیں اور اس کا دباؤحفاظتی بندوں پر پڑنے کا خدشہ ہے، جبکہ حساس مقامات پر سنگین صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، منارکی بند پرپانی کے بڑھتے دباؤکی وجہ سے علاقے میں تشویش کا اظہارکیاجارہاہے اور مطالبہ کیاگیاہے کہ منارکی بندکافوری معائنہ کرکے ہنگامی اقدامات کئے جائیں اور آرمی آپریشن کرکے فوری طورپر کچے میں ہزاروں ایکڑزیرقبضہ زمینوں پر بااثرافراد کے زمینداری بندتوڑکردریائی پانی کے بہاؤکو آسان بنایاجائے تاکہ حفاظتی بندوں پر دباؤ نہ بڑھے اور حفاظتی بند محفوظ رہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں