سجاول ،بجلی کی غیراعلانیہ اور اضافی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

بدھ 9 ستمبر 2020 21:13

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2020ء) سجاو ل سمیت ضلع بھرمیں بجلی کی غیراعلانیہ اور اضافی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیدنگ میں اضافے سے علاقے میں برقی کاروبار، دفتری امور متاثرہیں، جبکہ شہروں میں پانی کی فراہمی کم ہونے سے پینے کے پانی کی قلت ہے، علاوہ ازیں رات کے اوقات میں بجلی کی بندش اور غیراعلانیہ اضافی لوڈ شیڈنگ کے دوران شہری چوری کے خوف اور گرمی کی وجہ سے راتیں جاگ کرگذارنے پر مجبورہیں، دن کو بند گھروں میں خواتین،بچے،ضعیف بیمارافراد گرمی کی شدت سے بے حال ہیں مقامی حیسکوعملے کی لاغرضی کی وجہ سے سجاول شہرکے مختلف علاقوں میں متعدد ٹرانسفارمرس خراب ہونے کے بعد درست نہ ہوسکے ہیں، جس سے کنڈہ کلچراور بجلی چوری میں اضافہ ہواہے، شہریوں نے حیسکو چیف سے اپیل کی ہے کہ بجلی کانظام درست کیاجائے خراب ٹرانسفارمرس کو ٹھیک کرکے حیسکو عملے کے کنڈا سسٹم کا خاتمہ کیاجائے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں