تعلیمی اداروں اور اسپتالوں میں حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کی نگرانی کے لئے تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ

منگل 20 اکتوبر 2020 23:13

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون سردار ریاض حسین لغاری نے تعلیمی اداروں اور اسپتالوں میں حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کی نگرانی کے لئے میرپوربٹھورو میں تعلقہ اسپتال سمیت مختلف تعلیمی اداروں کااچانک دورہ کیا، انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کم ہواہے پرختم نہیں ہواہے ، کوروناسے بچائو کے لئے حکومت کے جاری ایس او پیز پر عمل کرنے سے ہی ہم اپنے آپ کو اور دوسروں کو اس وائرس سے محفوظ رکھ سکتے یں ، انہوں نے گورنمنٹ گرلزہائی اسکول اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میرپوربٹھورو کا دورہ کیا، انہوں نے اساتذہ کی حاضری اور صفائی ستھرائی کابھی جائزہ لیا، اس کے بعد انہوں نے تعلقہ اسپتال میرپوربٹھورو کا دورہ کیا، جہاں پر لیڈی ڈاکٹر ،ہڈیوں کے ڈاکٹر ،دانتوں کے ڈاکٹر سمیت مرف کامقرر انچارج ڈاکٹربھی غیرحاضرتھے ،جب کہ جان بچانے والی کچھ ادویات بھی موجود نہیں تھیں ،اس موقع پر اے ڈی سی ون سردارریاض حسین لغاری نے اسپتال میں موجود علاج کے لئے آئے مریضوں سے صحت کی سہولیات کے متعلق معلوم کیا،توانہوں نے شکایات پیش کیں کہ اسپتال میں ادویات مفت نہیں مل رہی ہیں ، نہ ہی ڈاکٹر آتے ہیں نہ صفائی کا انتظام ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری نے مریضوں کو یقین دلایاکہ آپ کی شکایات کا جلد ازالہ کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

تعلیم اور صحت کی سہولیات پہونچانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں