پی ڈی ایم کے جلسوں سے ہی نااہل حکومتی ٹیم کے اوسان خطا ہوگئے،جے یوآئی سجاول

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:34

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) پی ڈی ایم کے جلسوں سے ہی نااھل حکومتی ٹیم کے اوسان خطا ہوگئے ہیں اور ایسے نااھلوں سے ملک نہیں چلاکرتے ملک تباہ ہوجاتے ہیں، جے یوآئی سجاول کے ترجمان ابوصفی اللہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ قائدجمیعت و قائد پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان کی دلیر، دانشمندانہ قیادت میں ایک تحریک چل پڑی ہے اور حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

اب تک صرف دوجلسوں سے ہی حکومت اور ان کے آقائوں کے حوصلے جواب دے چکے ہیں اور اپنی اوچھی حرکتوں پر اترآئے ہیں میڈیاکو یرغمال بناکربندوق کی نوک پر بیانات داغے جارہے ہیں، لیکن ملک اور عوام کی بات نہیں کی جارہی ہے دوسال میں حکومت نے عوام کا خون نچوڑ لیاہے ملکی معیشت کو تباہ کردیاہے، اب مزید ان کو مہلت نہیں دی جاسکتی، ان کو گھرجاناپڑے گااور حکومت کو عوام کے حوالے کرناہوگا، یہ مسلط حکمران نہ صرف معیشت کو تباہ کررہے ہیں بلکہ وفاق کو بھی کمزور کررہے ہیں صوبوں کیحقوق غصب کرکے ان کو مفتوحہ بنانے کے خواہاں ہیں آئین کی پامالی ان کا مقصد ہے لیکن پی ڈی ایم کی تحریک ملک میں آئین کی بالادستی، اسلامی شعائرو جہموریت کی آزادی تک جاری رہے گی، عنقریب یہ حکومت ختم ہوگی اور دسمبرسے قبل ہی ملک میں عوام کی بالادستی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کراچی پی ڈی ایم جلسہ میں جے یوآء کے کارکنوں کی اکثریت نے ثابت کیاکہ کوئی چلے نہ چلے قائد جمیعت کے ساتھ کارکنان جمیعت آخردم تک چلیں گے اور کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں