سجاول،سندھ ایریگیشن متحدہ فیڈریشن کا آبپاشی ملازمین کا احتجاج جاری

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:37

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) سندھ ایریگیشن متحدہ فیڈریشن کی جانب سے سجاول میں آبپاشی ملازمین کا احتجاج جاری ہے ملازمین نے اپنے مطالبات،سن کوٹہ، گروپ انشورنس، صحت کارڈ،فوتی کوٹہ کامرحلہ آسان بنانے، ریٹائرملازمین کو بروقت مراعات،نان پروموشنل ملازمین کاٹائم اسکیل،ایل بی اوڈی ملازمین کی تنخواہ اور مستقلی،اور آئی ڈی کھولنے،سمیت خالی اسامیوں پر مقامی افراد کی بھرتی و دیگرمطالبات کے لئے احتجاج کیاگیا، رہنمائوں قادرمچھارو، امین گرمانی موسیٰ کاتیار،اور دیگرنے کہاکہ اس ماہ یہ تیسرا احتجاج ہے لیکن کوئی نوٹس نہیں لیاگیاہے،احتجاج کا سلسلہ جاری رکھاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کئی سالوں سے چکرکاٹنے والے ملازمین کی اولاد میں سے فوتی کوٹہ کے تحت طفیل احمد ولدمرحوم غلام حسین تھہیم،شفیع محمد ولد مرحوم گل حسن جھنڈیل، اشرف ولدمرحوم سلیمان بارن،غلام نبی ولد مرحوم میھارخاصخیلی کو نوکری کے آرڈر تقسیم کئے گئے،

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں