سجاول میں پی ٹی سی ایل کی انتظامی لاپرواہی سے صارفین پریشان

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:37

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) سجاول میں پی ٹی سی ایل کی انتظامی لاپرواھی سے صارفین پریشانی کا شکارہیں اور انٹرنیٹ کی سروس کو بہترنہیں کیاجاسکاہے، سجاول ضلع سے سینکڑوں کی تعداد میں اعلیٰ حکام کو ارسال کی گئی درخواستوں کے باوجود بھی سجاول میں نہ تو پی ٹی سی ایل کیآلات کو بہترکیاگیاہے اور نہ ہی سروس کی خرابی کو دور کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں، صارفین سے بلوں کی مد میں اضافی رقم وصول کی جارہی ہے، سجاول ضلع میں سروس بہترکرنے کے بجائے پی ٹی سی ایل نے یہاں سے عملہ ہی ھٹادیاہے اور پورا نظام ایک کانٹریکٹی ملازم کے حوالے کردیاجس کی بداخلاقی کے خلاف شکایات ارسال کی گئی ہیں تاہم ان پر کوئی نوتس نہیں لیاگیاہے، صارفین نے مطالبہ کیاہے بلوں کی مدمیں صرف بھتہ خوری کرنے کے بجائے سروس کو بہترکرکے بلوں کو حلال کیاجائے، سجاول میں انٹرنیٹ کی سروس کو درست کیاجائے

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں