ایس پی سجاول الطاف حسین اور انچارج سی آئی اے سجاول کو عہدے سے ہٹادیا گیا

بدھ 14 اپریل 2021 18:10

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) ایس پی سجاول الطاف حسین اور انچارج سی آئی اے سجاول کو فوری طورپر ہٹادیاگیاہے، آئی جی آفس سے جاری لیٹر میں ایس پی الطاف حسین کو فوری طورپر سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیاہے جبکہ ایس ایس پی انٹیلیجنس اسپیشل برانچ کراچی توقیرمحمد نعیم کو سجاول کا ایس پی مقرر کیاگیاہے، علاوہ ازیں ڈی آئی جی حیدرآباد کے لیٹرمیں سی آئی اے انچارج سجاول امتیاز میرجت کو فوری طورپر معطل کرکے ڈی آئی جی حیدرآباد آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیاہے، ذرائع کے مطابق ایس پی اور انچارج سی آئی اے کے خلاف سنگین نوعیت کی شکایات سامنے آئی تھیں اور ضلع بھرمیں بدامنی اور منشیات کی کھلے عام فروخت کے خلاف تمام شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا، علاوہ ازیں ان کے خلاف مختلف قسم کی رپورٹس اور شکایات اعلیٰ سطح پر ارسال کی گئی تھیں، ایس پی الطاف حسین کو چھ ماہ قبل کراچی لیاری سے ہٹاکر سجاول میں ایس پی مقرر کیاگیا جس کے بعد سے علاقے میں پولیسنگ کا نظام کافی متاثرہوا، دوسری جانب شہریوں نے نئے ایس پی سجاول توقیرمحمد نعیم سے امید کی ہے کہ علاقے میں منشیات کاخاتمہ کرکے امن امان بحال کرائیں گے، روزانہ چوری اور لوٹ مارکے ملزمان گرفتارکرکے مسروقہ موٹرسائیکل، موبائل اور دیگرسامان شہریوں کو واپس کرانے کے اقدامات کریں گے ۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں