ماہ صیام کے پہلے روز سجاول میں روزہ خوروں کا راج ، احترام رمضان آرڈیننس پر عمل نہیں کیاگیا

بدھ 14 اپریل 2021 18:10

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) ماہ صیام کے پہلے روز سجاول میں روزہ خوروں کا راج رہا، اور احترام رمضان آرڈیننس پر عمل نہیں کیاگیا، جگہ جگہ پر پانی،گھٹکے پان، کھانے پینے کی اشیاء کھلے عام ملتی رہیں، جبکہ ایک بجے سے ہی تمام کاروبار کھول دیاگیا،علاوہ ازیں پہلے روزے پر فروٹ، کھجور، اور افطاری کے سامان کے ریٹ من مانے وصول کئے گئے، شدید گرمی کی وجہ سے برف کی کھپت زیادہ ہونے سے بھی مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کی گئی، یوٹیلیٹی اسٹور پر چینی،شربت اور دیگر سامان غائب ہے، ذرائع کے مطابق چندروز قبل تک کا بڑا اسٹاک مقامی دکانداروں کو بیچ دیاگیاہے، علاوہ ازیں ضلع بھرمیں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے حیسکو کی جانب سے ساڑھے چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے اعلان کے باوجود دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ رات کو تراویح اور سحری کو بھی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں