سردار ممتاز بھٹو کی وفات پر ممتاز شخصیات کا امیر بخش بھٹو سے تعزیت کا سلسلہ جاری

پیر 26 جولائی 2021 21:45

میرپور بھٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) بزرگ سیاستدان، قومپرست رہنما، ڈھیسرِسندھ مرحوم نواب سردار ممتاز علی خان بھٹو کے انتقال پر نواب امیر بخش خان بھٹو اور نوابزادہ علی حیدر خان بھٹو سے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات چیف سردار محمد ہارون خان جمالی، میر چنگیز خان جمالی صوبائی صدر پی پی بلوچستان، سردار فیصل خان وسان(سانگھڑ)، سید ممتاز علی شاہ (میرپورخاص)، نادر اکمل خان لغاری (گھوٹکی)، پی ٹی آئی رہنما محفوظ عرسانی (حیدرآباد)، سردار زین انصاری، رئیس ذوالفقار خان حسرانی چانڈیو، میر ملوک خان تالپور، محمد خان پنہور، محمد یوسف کیریو، وکیل مہراب علی مری، اکبر خان دھامراہو اور عبدالجلیل دھامراہو (نوابشاہ)، محمد انیس لطیف خان بگھیو، ڈاکٹر طارق نثار میرانی، عبدالغفار سومرو فریدی، محمد حنیف کھٹی، محمد عثمان پرہیاڑ،سکندر علی کھٹی اور ڈاکٹر عمر میمن (سجاول)، ناصر خان بھرگڑی، نادر خان بھرگڑی، اور ڈاکٹر سیف اللہ بھرگڑی (بدین)، وکیل محمد حنیف بھٹو (نوشہروفیروز) سمیت دیگر نے میرپور بھٹو پہنچ کر تعزیت کی اور دکھ کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ بحریہ ٹاؤن دھرنے میں گرفتار کامریڈ مظفر سہتو نے آزادی کے بعد وفد کی صورت میں ذوالفقار علی سہتو، نور نبی ہالیپوٹو، سرتاج احمد سہتو، شیراز علی سہتو، شفقت حسین سہتو کے ہمراہ میرپور بھٹو پہنچ کر نواب امیر بخش خان بھٹو سے تعزیت کی اور مزار پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں