سجاول کے اہم کاروباری علاقے کے سات ٹرانسفارمرزبحال کردئیے

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:41

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) سجاول میں بجلی کے مصنوتی بحران کے خلاف وارڈ نو کی خواتین کی جانب سے احتجاج کے بعد مقامی ایم این اے کی یقین دہانی کے بعد سجاول کے اہم کاروباری علاقے کے سات ٹرانسفارمرز بحال کردئیے ہیں، جس کے بعد چھ ماہ سے مصنوعی بجلی کا بحران عارضی طورپر ٹل گیاہے،تاہم حیسکو عملے کی جانب سے پورے علاقے میں بجلی کی غیراعلانیہ اور اضافی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ بجلی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے، واضع رہے کہ حیسکو عملے کی جانب سے مچھلی مارکیٹ کے ایک ٹرانسفارمرکی خرابی کا بہانہ بناکر قریبی سات ٹرانسفارمرزکو لوڈ بڑھنے اور خرابی کے اندیشے کے پیش نظر بندکردیاگیاتھا، جبکہ ٹرانسفارمروں کی مرمت کے نام پر باربار بھتہ طلب کیاجارہاتھا، چھ ماہ کے دوران پندرہ لاکھ روپے سے زائد کا چندہ کراکے وصول کیاگیا،لیکن بجلی کا نظام مکمل بحال نہیں کیاگیا، آخرکار خواتین کے احتجاج کے بعد ٹرانسفارمرس بحال کردئے ہیں،ذرائع کا کہناہے کہ حیسکو عملے نے مختلف ٹرانسفارمرس مختلف افراد کو ٹھیکے پر دے دئے ہیں، اور ٹھیکیدار اپنی مرضی سے پرائیوٹ ٹیکنیشن رکھ کر ان کو بندکراتے تھے بحال کراتے تھے جبکہ چندے کے نام پر دھندہ کھول لیاتھا، ان ٹھیکیداروں کی من مستی سے علاقے کے صارفین پریشانی کا شکارتھے، ٹرانسفارمر کھل جانے کے بعد ان ٹھیکیداروں کے منہ سے نوالہ نکل گیاہے، علاوہ ازیں ان ٹرانسفارمرس کی بنیاد پر سیاست کی جارہی تھی، بجلی پانی کے بحران پیدا کرکے علاقے میں انتشار اور شہریوں کو لڑانے کی کوشش کی جارہی تھی، مقامی صارفین نے حیسکو چیف اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سجاول میں حیسکو عملے کی کرپشن کا نوٹس لیکر انہیں برطرف کیاجائے، اور ٹھیکیداری سسٹم ختم کراکے شہرمیں نئے تار اور ٹرانسفارمرزمہیاکئے جائیں، پرائیویٹ ٹیکنیشنز کی مداخلت کو ختم کرایاجائے۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں